8 اگست 2016کو تاریخ کا المناک سانحہ ہوا:تعزیتی ریفرنس
چمن(نامہ نگار) گورنمنٹ ہائی سکول کے ہال میں شہداء 8 اگست 2016 سانحہ سول ہسپتال کوئٹہ کے حوالے سے عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس ہوا۔ صدارت چمن آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین صلاح الدین وطنیار نے کی جبکہ مہمانِ خاص عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا تھے ریفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت مولوی اختر محمد نے حاصل کی۔ امان اللہ خان اچکزئی گل باران افغان چمن بار کونسل صدر ایوب اچکزئی ملک عمر غوث اچکزئی تاج وطن دوست ملا بہرام اچکزئی صادق کاریز وال جمال الدین رشتیا ودیگر نے خطاب کیا جبکہ ریفرنس میں قراردادیں کلیم اللہ حکمت یار نے پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ریفرنس کے شرکاء شہداء اگست بالخصوص شہدائ8 اگست کے عظیم شہداء کو ان کی لازوال قربانی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور عہد کرتے ہیں کہ ان شہداء کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر دم لینگے ۔مقررین نے کہا کہ 8 اگست کا سانحہ تاریخ کا المناک ثابت ہوا جن میں ایک ساتھ 80 گھرانوں کو اجاڑ دیا گیا اور ایک پوری نسل کو ختم کر دیا گیا۔