ڈیرہ مرادجمالی:مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات
ڈیرہ مرادجمالی(نامہ نگار) محرم الحرام کے سلسلے میں ڈویژن بھر میں سیکورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کر دیئے گئے ماتمی جلوس کے راستوں میں خفیہ کیمرے واک تھرو گیٹ لگا کر روٹ کے راستوں کے تجارتی مراکز دکانوں کو سیل کردیا گیا رہائش پذیرافرادکی رجسٹریشن بھیکی گئی پولیس کے ساتھ ایف سی تعنیات کردی گئی ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس نصیرآباد عبدالحئی عامر بلوچ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد محمد حسین ایس ایس پی نصیرآباد میر حسین احمد لہڑی نے انتظامات کا جائزہ لینے کیلیے امام بارگاہ اور ماتمی جلوس کے راستوں کی سیکورٹی کا معائنہ کیا جبکہ 9 ویں محرم کا جلوس جو کہ پولیس تھانہ صدر کی حدود گوٹھ دلوش خان لوہر کے آستانے سے برآمد ہوکر امام بارگاہ سید حاکم علی شاہ کی جانب رواں دواں ہونے کے بعد امام بارگاہ ڈیرہ مرادجمالی پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد حسین ایس ایس پی میر حسین احمد لہڑی ڈی ایس پی سرکل گلاب خان شیخ امن کمیٹی کے ممبران اور بھاری پولیس کی نفری کے ہمراہ ریلی کی نگرانی کرتے رہے ماتمی جلوس کی نگرانی خصوصی طور پر پولیس کی سی سی ٹی وی وین کے ذریعے نگرانی کی جاتی رہی علاوہ ازیں سول کپڑوں میں بھی ملازمین جلوس کی نگرانی کرتے رہے۔