ارشد ندیم آئندہ بھی دنیا میںپاکستان کا نام روشن کرینگے: تھرو بال فیڈریشن
لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان تھروبال فیڈریشن کے صدر محمد رزاق گل اور سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے ارشد ندیم کو کامن ویلتھ گیمز کے جیولین تھرو کے ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی، انہوں نے اپنے ایک پیغام میں امید ظاہر کی ہے کہ ارشد ندیم آئندہ بھی ایسے ایونٹس میں بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کریں گے۔