جوڈیشل مجسٹریٹ نصیر الدین کی عدالت نے نورمقدم قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم کے والدین ذاکر جعفر اور عصمت آدم کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی۔پولیس نے سخت سیکیورٹی میں دونوں ملزمان کو جیل سے بخشی خانہ پہنچایا جہاں سے روبکار کے ذریعے عدالت میں حاضری لگوائی، عدالت نے ملزمان کی حاضری لگانے کے بعد دونوں کے جوڈیشل میں 23اگست تک کی توسیع کے احکامات جاری کردیے جس کے بعد پولیس نے بخشی خانہ سے ہی دونوں کو واپس جیل لے کر روانہ کردیا۔یاد رہے کہ دونوں ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل مکمل ہونے پر لایا گیا تھا اور ڈسٹرکٹ کورٹس سے دونوں کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری بھی مسترد کی جاچکی ہے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024