وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں 10بلین ٹری سونامی کے تحت میاواکی اربن فاریسٹ کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور کے 53 مقامات پرمیاواکی جنگل لگائے جاچکے ہیں۔میاواکی جنگل100 کنال اراضی پر محیط ہے اور ایک لاکھ60 ہزار پودے لگائے گئے ہیں۔ میاواکی جنگل عام درختوں سے10گنا زیادہ تیزی سے نمو پاتا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ میاواکی فارسٹ اگانے کے حوالے سے منتظمین کو مبارکباد دیتا ہوں۔ وزیراعظم نے کہاکہ لاہور میاواکی فاریسٹ دنیا کا سب سے بڑا میاواکی جنگل ہوگا۔ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے زمین کے درجہ حرارت میں بہت اضافہ ہوا۔ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں میاواکی جنگلات سے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کی 64 سال کی تاریخ میں 64 کروڑ درخت اگائے گئے جبکہ 2013 سے 2018ء تک خیبرپختونخوا میں ایک ارب درخت لگائے گئے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024