معروف اداکار عدنان صدیقی نے 2 ہفتے قرنطینہ میں رہنے کے بعد بتایا ہے کہ وہ قرنطینہ سے باہر آگئے ہیں اور بالکل ٹھیک ہیں۔عدنان صدیقی میں گزشتہ ماہ 26 جولائی کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور انہوں نے فوری طور پر خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔۔تقریبا 2 ہفتوں تک قرنطینہ میں رہنے کے بعد گزشتہ روز عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ اب وہ بالکل ٹھیک ہیں اور ساتھ انہوں نے خدا کے شکرانے بھی ادا کیے۔اداکار نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے کورونا کا دوبارہ ٹیسٹ کروایا یا نہیں، تاہم ان کے مطابق انہوں نے 15 دن قرنطینہ میں گزار لیے اور اس دوران ان میں کوئی بڑی علامات بھی ظاہر نہیں ہوئی، اس لیے اب وہ باہر نکل آئے ہیں۔اداکار نے قرنطینہ سے نکلنے پر جاری کردہ ویڈیو میں بتایا کہ اب وہ بالکل ٹھیک ہیں اور قرنطینہ کے دوران بھی انہیں زیادہ تر مشکلات درپیش نہیں آئیں۔ واضح رہے عدنان صدیقی نے رواں برس مئی میں ویکسنیشن کروائی تھی اور وہ ان شخصیات میں شامل تھے، جنہوں نے سب سے پہلے ویکسین لگوائی تھی۔
View this post on Instagram