شہری کی ہلاکت: اہلکار 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
کراچی (این این آئی)کراچی کی مقامی عدالت نے شہری کی ہلاکت میں ملوث پولیس اہلکاروں کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس حکام نے آئی آئی چندریگر روڈ پر پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کا معاملے گرفتار تین اہلکاروں کو عدالت میں پیش کردیا، گرفتار اہلکاروں میں ملزم ڈرائیور عمران،کانسٹیبل عمران اور کانسٹیبل سرفراز شامل ہیں کیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کے گرفتار اہلکاروں کے خلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ملزمان سے مزید تفتیش کرنی ہے لہذا ملزمان کا 14 دن کا ریمانڈ دیا جائے جس پر عدالت نے گرفتار ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا