میڈیا ہاوسز پر حملے‘ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سے متعلق مقدمات کی سماعت 5 ستمبر تک ملتوی
کراچی (این این آئی)انسدادہشتگردی عدالت نے اسپیشل پبلک پراسیکوٹر ساجد محبوب کی عدم حاضری کے باعث 22اگست میڈیا ہاوسز پر حملے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سے متعلق دو مقدمات کی سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کردی، انسداد ہشتگردی عدالت میں22اگست میڈیا ہاوسز پر حملے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سے متعلق دو مقدمات کی سماعت ہوئی،ایم کیو ایم رہنما کنور منصور، روف صدیقی، فاروق ستارو دیگر پیش ہوئے، جبکہ اسپیشل پبلک پراسیکوٹر ساجد محبوب پیش نہ ہوسکے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کے ساجد محبوب شہر سے باہر ہیں پیش نہیں ہوسکتے لہذا مہلت دی جائے جس پرعدالت نے کیس کی مزید کاروائی 5 ستمبر تک ملتوی کردی،عدالت کا آئندہ سماعت پر تمام فریقین کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا ملزمان کے خلاف تھانہ آرٹلری میں دو مقدمات سرکار کی مدعیت میں درج ہیں کیس میں عدالت بانی ایم کیو ایم سمیت 8 ملزمان کو اشتہاری قرار دے چکی ہیکیس میں فاروق ستار،عامر خان،قمر منصور،شاہد پاشا، کنور نوید جمیل اور دیگر نامزد ہیں،