11 موٹر سائیکلوں سے لانگ جمپ لگانے والے آصف کو پاک فوج میں نوکری مل گئی
لاہور( وائس آف ایشیا)لاڑکانہ کے رہائشی نوجوان آصف حسین مگسی جس کی ٹھٹھہ میں 11 موٹر سائیکلوںاور نہر کے اُوپر سے لانگ جمپ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی کی قسمت کھل گئی ،پاکستان آرمی کے کوچز تربیت فراہم کریں گے۔ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر میجرجنرل (ر) اکرم ساہی کے مطابق ویڈیو کے ذریعے سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والے آصف کی پاکستان آرمی نے تربیت کی ذمہ داری لی ہے، وہ آرمی ٹیم کو جوائن کر رہے ہیں، پاک آرمی جیسے ادارے میں اس باصلاحیت ایتھلیٹ کا شامل ہونا خوش آئند ہے، آرمی کے ساتھ فیڈریشن بھی آصف کی بھرپور مدد اور تعاون کرے گی۔