محرم الحرام کے دوران امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھا جائیگا، عابدبلوچ
ٹنڈومحمدخان (نامہ نگار) ایس ایس پی عابد بلوچ کی زیر صدارت محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی اور امن وامان کے سلسلے میں ایک اجلاس ایس ایس پی آفیس میں منعقد ہوا ، علماء کرام مختلف انجمنوں کے سربراہن و صحافی برادری نے شرکت کی ، ایس ایس پی عابد بلو چ نے فل پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقینی دہانی کرائی ، عابد بلوچ نے کہاکہ کسی کو بھی فرقہ واریت پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے ، محرم الحرام کے دوران تمام ماتمی جلوسوں ، امام بارگاہوں ، مساجد میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائیگی اور کسی بھی مشتبہ شخص کو ماتمی جلوسوں میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دی جائیگی تمام انجمنوں کے رضاکاروں کو سیکیورٹی کا رڈ جاری کئے جائیں گے اس موقع پر ڈی ایس پی نند لال ، ڈی ایس پی سید مجاہد شاہ ، میر کاظم رضا تالپور ، محب علی بھٹو ، سجاد ڈومکی ، سید ارتضا ء شاہ ، ماجد نوتکانی ، ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر مظفر خان رند ، انصار خان ودیگر بھی موجو د تھے۔