امونییم نائٹرویٹ کی موجودگی کے بارے میں کراچی انتظامیہ الرٹ
کراچی(اسٹاف رپورٹر) امونییم نائٹریٹ کی موجودگی کے بارے میں کراچی انتظامیہ الرٹ ہوگئی ہے ۔ اس سلسلہ میں کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہر میں امونییم نائٹریٹ اور دیگر خطرناک کیمیکلز کے ذخیرہ کے بارے میں معلومات حاصل کریں اور تمام متعلقہ اداروں کو تنبیہ کریں کہ اگر کسی کے پاس امونییم نائٹریٹ سمیت کسی بھی قسم کا خطرناک کیمیکل کا ذخیرہ موجود ہے تو ورہ فوری انتظامیہ کو آگاہ کرے ۔ کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز کو تحریر کئے گئے خط میں ہدایت کی گئی ہے وہ خطرناک کیمیکل ذخیرہ رکھنے والی کمپنی فیکٹری یا صنعت کا نام اس کے مالک کا نام ذخیرہ کی مقدار ،نوعیت ، ذخیرہ رکھنے کا دورانیہ اور اس کے خطرہ سے بچا کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں معلومات حاصل کریں ۔ اس سلسلہ میں کمشنر نے کاٹی، لاٹی، فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز سائٹ ایسو سی ٓٓف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری اور بن قاسم ٹریڈ ایسوسی ایشن کو بھی براہ راست خط لکھ کر انھیں اس بارے میں تمام ضروری معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے