وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو سرسبز بنائیں گے، علی نواز اعوان
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو سرسبز بنائیں گے، پودے لگانے کا سلسلہ یوسی سطح پر جارے رہے گا اسلام آباد کو خوبصورت بنانے کے لیے ہر یوسی میں پودے لگا رہے ہیں، مرکزی صدر خواتین ونگ ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ملک سر سبز بنانے کے لیے خواتین بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں، یوسی 28 کی چیئرپرسن فوزیہ ارشد اور انکی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 28میں شجرکاری مہم کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا ،مرکزی جوائنٹ سیکرٹری نعیم خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جہاں اداروں کے اندر اصلاحات لا رہی ہے وہیں لوگوں کو ایک صاف ستھرا ماحول دینے کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے پودے لگانا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے سینٹر سیمی ایزدی نے کہا کہ اسلام آباد کو خوبصورت بنانے کے لیے خواتین بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں، ریجنل صدر فرید رحمان نے کہا کہ فوزیہ ارشد جس طرح سیاست میں متحرک کردار ادا کر رہی ہیں اسی طرح اپنی یوسی میں بھی بھر پور محنت کر رہی ہیں انکی قیادت میں پوری ٹیم مثالی کام کر رہی ہے، اس موقع پر چیئر پرسن یوسی 28 فوزیہ ارشد اور وائس چیئرمین میاں امجد بھی موجود تھے ، علی نواز اعوان ، فرید رحمان، ڈاکٹر نوشین حامد، جوائنٹ سیکرٹری نعیم خان ، اور سینٹر سیمی ایزدی نے پودے لگا کر مہم کا افتتاح کیا ایف ایٹ اور ایف سیون میں منعقد تقریبات میں فرحانہ قمر، صباء افضل ، پروین شاہد، عزالی الیاس، سابقہ صدر ڈسٹرکٹ ایسٹ تسلیم قیصر، آمنہ محمود، ریما خان، روبینہ ملک، رفعت ناز، نارتھ پنجاب پریزیڈنٹ شبانہ فیاض، ایڈوکیٹ آمنہ علی ، رانی بابر کانسلر انعام اللہ خٹک، ضیا سرور، شیزان ڈینیل، فضل ربی، ارشد رحیم، ویمن کونسلر نگہت سعید سمیت یوسی کے منتخب نمائندوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔