گوجرانوالہ:سپورٹس انچارجز فی میل کی کیپیسٹی بلڈنگ کیلئے ایک روزہ سپورٹس مینجمنٹ کورس
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سٹاف ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سنٹر ، بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن ، گوجرانوالہ کے زیر اہتمام ڈویژن بھر کے نما یاں تعلیمی اداروں (سکولز اینڈ کالجز)میں خدمات سر انجام دینے والے سپورٹس انچارجز (فی میل)کی کیپیسٹی بلڈنگ کے لئے ایک روزہ سپورٹس مینجمنٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔اس کورس میں ورلڈ اتھلیٹس لیول ون چوہدری طارق محمود سدھو، جنرل مینجر سپورٹس ، ر اور ایشین فٹ بال کنفڈریشن کے الیٹ لیول کے کوچ اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انسٹرکٹر محسن الحسنین، پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ ، لا ہور کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیاپروفیسر ناصر محمود اعوان سیکرٹری بورڈ نے تمام شرکاء کو بورڈ کیمپس میں خوش آمدید کہا۔