ایمن آباد: کھلے فوڈ پوائنٹس پر غیر معیاری اشیاء خوردونوش کی فروخت عروج پر
ایمن آباد (نمائندہ نوائے وقت )عید قربان کے گزرنے اور لاک ڈائون میں نرمی کے بعد ایمن آباد اور موڑ ایمن آباد میں جگہ جگہ کھلے فوڈ پوائنٹس پر غیر معیاری اشیاء خوردونوش کی فروخت عروج پر پہنچ گئی ہے۔ شہری مختلف خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ۔ان فوڈ پوائنٹس پر حفظان صحت کے اصولوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے انتہائی غیر معیاری گھٹیا اور حفظان صحت کے منافی میٹیریل سے تیار کردہ اشیاء خوردونوش کو کھلے عام گردو غبار کی پرواہ کئے بغیر بیچا جا رہا ہے۔ عوامی سماجی حلقوں کی جانب سے شکایات کے باوجود حکام فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں آنکھیں بند کئے بیٹھے ہیں اور اس پر انتظامیہ بھی خاموش تماشائی بنی نظر آرہی ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کی بھلائی اور بہتر صحت کی خاطر ان ناقص فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی جائے اور حفظان صحت کے اصولوں کی پابندی کروائی جائے ۔