حکمران مسجد وزیر خان کے تقدس کی پامالی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کرے:مفتی مبشررفیق
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) مسجد وزیر خان لاہور کے تقدس کی پامالی اللہ تعالی کے غضب کو دعوت دینے کے مترادف ہے ۔حکمران ذمہ دران کیخلاف فوری کارروائی کریں ۔ان خیالات کا اظہار جمعیت اشاعت توحید و سنت کے راہنماء مفتی مبشر رفیق سدھو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا ۔مسجد وزیر خان لاہور میں موسیقی کے شور میں رقص کے مناظر فلمانا ایک انتہائی تکلیف دہ اور ناقابل برداشت عمل ہے جو اللہ کے گھر کی سخت بے حرمتی توہین اور تقدس کی پامالی ہے۔