کامونکے:موٹرسائیکلوں کے تصادم میں ماں بیٹی شدید زخمی
کامونکے(نامہ نگار) موٹرسائیکلوں کے تصادم میں ماں بیٹی شدید زخمی ہوگئیں،بتایاگیاہے کہ نواحی گاؤں تھپنالہ کی اڑتالیس سالہ فرزانہ بی بی اپنی بیٹی اٹھارہ سالہ طیبہ اور بیٹے کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جارہی تھیں کہ صائب موڑ کے قریب سامنے سے آنیوالے موٹرسائیکل کے ساتھ ٹکر ہوگئی۔