9اگست، محتاجوں کا عالمی دن اور کتاب سے محبت کا عالمی دن آج منایاجائے گا
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں میں محتاجوں کا عالمی دن آج-9 اگست بروز اتوار کو منایا جائے گا۔ اس دن کی مناسبت سے محتاجوں کی فلاح وبہبود کیلئے خدمات انجام دینے والے اداروں ،سماجی تنظیموں کے زیراہتمام ملک بھر میں تقاریب ،سیمینارز کااہتمام کیا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد دنیابھر میں محتاجوں کے حقوق کا تحفظ اور ان کی دیکھ بھال کیلئے خصوصی اقدامات کرنا ہے ۔ اسی طرح پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کتاب سے محبت کا عالمی دن آج 9 ۔اگست بروزاتوار کو منایاجائے گا اس حوالے سے ملک بھر میں واکس اور سمینارز انعقادپذیر ہوںگے جس میں مقررین کتابوںکی اہمیت کے متعلق آگاہی فراہم کریں گے ماہرین کا کہنا ہے کہ کتابیں ہمیں تہذیب و تمدن سے آشنا کرتی ہیں اورہمارے دماغ کو بے پناہ وسعت دیتی ہیںجس کی بدولت ہم اپنی زندگی کو بہترطریقے سے بسر کرسکتے ہیں الیکٹرانک میڈیا پروگرامز نشراور پرنٹ میڈیا فیچر شائع کریں گے۔