بھارتی ریاست کیرالہ میں مسلسل ہونے والی مون سون کی بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں 22افراد ہلاک اور 200سے زائد زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ میں موسلا دھار بارشوں نے سیلابی ریلے کی صورت اختیار کرلی، مٹی کے تودے، درختوں اور ہورڈنگز کے گرنے اور مختلف واقعات میں 22افراد ہلاک اور 200سے زائد زخمی ہوگئے۔ترجمان ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ کیرالا میں لینڈ سلائیڈنگ کے اتنے واقعات 20 سال کے دوران نہیں دیکھے گئے، بارش تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے جس کے باعث امدادی کاموں میں دشواری کا سامنا ہے۔ریاست کیرالہ میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے، تعلیمی ادارے بند ہیں، بجلی اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہے، ایئرپورٹ کی تمام پروازیں اگلے حکم تک معطل کردی گئی ہیں جب کہ ٹرین سروس بھی معطل ہیں۔ریسکیو اداروں نے 22ہزار سے زائد متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کیا ہے، 315ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں جہاں متاثرین کو طبی امداد بھی فراہم کی جارہی ہے، اب بھی ہزاروں لوگ بارش کے پانیوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔محکمہ موسمیات نے اگلے دو دنوں تک بارشیں جاری رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے اور مچھیروں کو سمندر سے واپس آنے کی ہدایت کی ہے۔ ریاست کیرالا اقوام متحدہ کے دنیا کے بہترین 50سیاحتی مقامات کی فہرست میں شامل ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024