مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل پانچویں روز بھی کرفیو نافذ ہے اس کا رابطہ دنیا سے بدستور منقطع ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت نے لوگوں کو آرٹیکل 370 کی منسوخی کےخلاف مظاہروں سے روکنے کےلئے مقبوضہ علاقے کے طول و عرض میں ہزاروں فوجی تعینات کردیے ہیں۔ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بھارتی اعلان کے بعد فاروق عبد اللہ، عمر عبداللہ، محبوبہ مفتی اور سجاد لون سمیت 560 سے زائد سیاسی رہنماوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
روز مرہ استعمال کی اشیا کی قلت کے باعث آئے روز صورتحال بگڑتی جارہی ہے جبکہ مقامی لوگوں کو بچوں اور مریضوں کےلئے دودھ،ڈیری مصنوعات اور ادویات کا حصول مشکل ہوتا جارہا ہے۔