شیخ رشید نے کہا ہے کہ کشمیریوں کا ساتھ نہ دینے والا غدار کہلائے گا، عید کے بعد آزاد کشمیر کا دورہ کروں گا، بھارت کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا سمجھوتہ ایکسپریس کل سے بند کر دی ہے، تھر ایکسپریس کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تھر ایکسپریس آج رات 12 بجے تک بند کر دی جائے گی، میرپور سے زیرو پوائنٹ تک صرف ایک ٹرین چلے گی، چین ہمالیہ سے بلند دوست ہے، ٹرین حادثے ایم ایل ون سے ختم ہوں گے، ایم ایل ون کے تحت 1800 کلو میٹر طویل ٹریک بچھایا جائے گا۔