پائل چودھری آج سے سٹیج ڈرامہ ’’پائل کی جھنکار ‘‘میں جلوہ گر ہونگی
لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ پائل چودھری آج سے شالیمار تھیٹر میں زیرنمائش سٹیج ڈرامہ ’’پائل کی جھنکار ‘‘میں کام کریں گی۔ ڈرامے کی دیگرکاسٹ میں تعبیر برال، زویا چودھری، انمول شہزادی، روشنی، شاہد خان، لکی ڈیر، سلیم پنچھی، صابر گاگا، اکمل راہی، عابد شاہ شامل ہیں۔ ڈرامے کے پروڈیوسر ملک طارق اور رائٹر ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک ہیں۔