اطلاعات کے بارے میں وزیراعظم کی خصوصی معاون ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی گرفتاری سے تحریک انصاف کی حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو اور عدالتیں کسی حکومتی مداخلت کے بغیر آزادانہ کام کر رہی ہیں۔