پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن2019-20 ء کے لئے سنٹرل کنٹریکٹ کی فہرست کااعلان کردیاہے جس کے دوران مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم عالمی چمپئن شپ چھ ٹیسٹ ،تین ایک روزہ بین الاقوامی اورنوٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی۔
پریس ریلیز کے مطابق سنٹرل کنٹریکٹ انیس کھلاڑیوں کودیاگیاہے۔
کیٹگری اے میں بابراعظم، سرفرازاحمداوریاسرشاہ شامل ہیں۔کیٹگری بی میں اسدشفیق، اظہرعلی ،حارث سہیل، امام الحق ،محمدعباس ،شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اوروہاب ریاض شامل ہیں۔
جبکہ کیٹگری سی میں عابدعلی، حسن علی، فخرزمان ،عمادوسیم ،محمدعامر ،محمدرضوان، شان مسعود اور عثمان شینواری کورکھاگیاہے۔