اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے۔سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ سیکرٹری جنرل کومقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش ہے اور انہوں نے زیادہ سے زیادہ صبر و تحمل کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل نے تمام فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جن سے جموں و کشمیر کی حیثیت سے متاثر ہو سکتی ہے۔ترجمان نے کہا کہ سیکرٹری جنرل کومقبوضہ کشمیر میں عائد پابندیوں کی اطلاعات پر بھی تشویش ہے جو خطے میں انسانی حقوق کی صورتحال کو بگاڑ سکتی ہیں۔سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے کہا کہ اس خطے کے بارے میں اقوام متحدہ کاموقف عالمی ادارے کے منشور اور سلامتی کونسل کی قابل عمل قراردادوں کے تابع ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل نے پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے بارے میں 1972ء کے شملہ معاہدے پر بھی غور کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کی حتمی حیثیت کے بارے میں فیصلہ اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق پرامن طریقوں سے کیا جائے گا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024