پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ کی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی آمد, مختلف شعبہ جات کا دورہ

Aug 09, 2018 | 22:59

ویب ڈیسک

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ کی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی آمد ,   سابق کپتان کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا,   سابق ٹیسٹ کرکٹرنے سیف سٹی راستہ ایف ایم 88.6 پر لائیو پروگرام میں شرکت کی, سلمان بٹ نے راستہ ایف ایم پر سامعین کے سوالات کے جوابات بھی دیئے. سابق کپتان سلمان بٹ کو  پولیس انٹیگریٹڈ کمانڈ کنٹرول اینڈ کمیونیکشن سنٹر کو دیکھ کرخوشگوار حیرت ہوئی۔  سلمان بٹ نے کہا کہ اس بات پر فخر ہے کہ سکیورٹی کیلئے پاکستان میں ایسی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے ،  سیف سٹیز پراجیکٹ نے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں قلیدی کردار اداکیا اور  لاہور سیف سٹی پراجیکٹ کی طرز پر پورے پاکستان میں ایسے منصوبے لگائے جانے چاہییں۔

مزیدخبریں