بھاری مقدار میں ہیروئن، شراب، افیون، نشہ آور گولیاں برآمد،1302ملزمان گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی پولیس نے رواں سال کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران 404.056کلو گرام چرس ، 9546لیٹر شراب ، 9.718کلو گرام ہیروئن ، 2.480کلو گرام افیون ، 88کین بیئر ، 47نشہ آور گولیاں ، 24شرابی اور 06گرام کرسٹل آئس برآمد کرکے 1302ملزمان کو گرفتار کرلیا گزشتہ ایک ہفتہ میں منشیات کے 43مقدمات میں 44ملزمان کو گرفتار کرکے 38.900کلو گرام چرس ، 08کلو گرام ہیروئن اور 205لیٹر کھلی شراب برآمد کی گئی ۔ جس میں گزشتہ 02روز میں تھانہ نصیر آباد پولیس نے 02ملزمان احسان اللہ اور احسان الحق کی گاڑی سے بھاری مقدار میں کروڑں روپے مالیت کی 08کلو گرام ہیروئن برآمد کی اور تھانہ ٹیکسلا پولیس نے ملزم شیراز کی گاڑی سے 23کلو 500گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے ۔