سیالکوٹ: ڈگری کالج برائے خواتین حاجی پورہ سے 3بیلٹ پیپر برآمد

Aug 09, 2018

سیالکوٹ (نامہ نگار)گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین حاجی پورہ سے تین بیلٹ پیپر برآمد ہوگئے ، کالج کے گارڈ نے کالج کے اندر سے تین بیلٹ پکڑ لئے جوکہ کالج کے اندر پڑے تھے ۔ کالج انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین حاجی پورہ میں قومی اسمبلی حلقہ این اے73اور صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی37کا پولنگ اسٹیشن تھا اور انتخابی عمل کے دوران تین بیلٹ پیپر ویرانے میں پھینکے گئے تھے۔

مزیدخبریں