سعودی مسجد میں خودکش دھماکے میں جاں بحق 11 اہلکاروں 4 بنگلہ دیشی ورکرز کے نام جاری بمبار مقامی شہری‘ نام یوسف بن سلیمان تھا
جدہ (نیٹ نیوز) سعودی وزارت داخلہ نے صوبہ عسیر میں سکیورٹی اہلکاروں کی مسجد میں خودکش دھماکے میں جاں بحق افراد کے نام جاری کر دیئے جبکہ بمبار کی شناخت 21 سالہ شعودی شہری یوسف بن سلیمان عبداللہ سلیمان ظاہر کی گئی ہے۔ ان میں سپیشل ایمرجنسی فورسز کے 11 اہلکار اور 4 بنگلہ دیشی ورکرز شامل تھے۔ بنگلہ دیش کے شہریوں کے نام بلال‘ افضل الدین‘ عبدالحمید اور مقامل مریدہ تھے۔