رائیونڈ میں بھی جعلی ادویات فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون کیا جائے: چودھری اقبال گجر
رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگی رہنماء چیف کوآرڈی نیٹر چودھری جاوید اقبال گجر نے کہا کہ پنجاب حکومت نے جعلی ادویات بنانے اور بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کا اعلان کرکے عوام کی ڈھارس بندھائی ہے ۔ آپریشن رائے ونڈ میں بھی کیا جائے جہاں ہر دوسرے میڈیکل سٹور پر نشہ آور،مانع حمل اور سٹیرائیڈز ادویات فروخت ہورہی ہیں جبکہ نشیلے ٹیکے لگانے کا مکروہ دھندہ کبھی ختم نہیں ہوسکا۔