ایف بی آر نے سفید کرسٹل چینی کی کم از کم ایکس مل قیمت مقرر کر دی

Apr 09, 2025 | 17:42

ویب ڈیسک

وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سفید کرسٹل چینی کی کم از کم ایکس مل قیمت مقرر کرنے کے لیے ایس آر او جاری کر دیا ہے۔ اس نئی قیمت کا اطلاق یکم اپریل 2025 سے شروع ہو گا۔ایف بی آر کے مطابق مقامی طور پر تیار کردہ چینی کی قیمت کا تعین ایک خاص فارمولے کے تحت کیا جائے گا. جس میں پی بی ایس (پاکستان بیورو آف شماریات) کی ویب سائٹ پر شائع شدہ اوسط قومی خوردہ قیمت سے 16 روپے کم قیمت شامل ہو گی۔نئی قیمت کا اطلاق ہر مہینے کی پہلی اور سولہویں تاریخ سے شروع ہونے والے پندرہ روزہ دورانیے کے لیے ہوگا۔ اس اقدام کا مقصد چینی کی قیمتوں کو مستحکم کرنا اور ٹیکس کے نفاذ کے لیے ایک قابل اعتماد طریقہ کار فراہم کرنا ہے۔

مزیدخبریں