پاکستان اسٹاک ایکسچینج اچانک اپنی حد کھو بیٹھی، ایک روز کی تیزی کے بعد شدید مندی کے باعث بینچ مارک 100 انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر ہی منفی رجحان دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس میں 1500 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔ جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں بینچ مارک 100 انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 900 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا تھا ، پہلے سیشن کے دوران انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 622 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 15 ہزار 532 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 13 پیسے کمی ہوئی جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 280.73 روپے سے کم ہوکر 280.60 روپے پر آگیا ۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک بار پھر شدید مندی کی زد میں۔۔۔!
Apr 09, 2025 | 13:00