اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سینئر سلیکشن بورڈ کی منظوری کے بعد آئیسکو انتظامیہ نے مختلف شعبہ جات میں خدمات سر انجام دینے والے افسران کو ترقیاں دے دیں تفصیلات کے مطابق چیف انجینئر زبیر اختر کو جنرل منیجر، ایڈیشنل ڈائریکٹر (ایچ آر) کامران سرور کو ڈائریکٹر(ایچ آر/ایڈمن)، ایڈیشنل چیف انجینئرز زاہد سلیم عثمانی۔ عاصم اعجاز اور اعجاز احمد کو چیف انجینئرز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ چیف ایگزیکٹو آئیسکو محمد نعیم جان اور آئیسکو مینجمنٹ نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان افسران نے اپنی محنت، لگن اور ادارے کیلئے سر انجام دی جانے والی اعلیٰ کارکردگی کے ذریعے یہ اعزاز حاصل کیا۔ترقی پانے والے افسران نے چیئرمین آئیسکو ڈاکٹر طاہر مسعود، دیگر بورڈ ممبران، چیف ایگزیکٹو آئیسکو محمد نعیم جان اور آئیسکو مینجمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ آئیسکو کی مزید ترقی کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔
سینئر سلیکشن بورڈ کی منظوری کے بعد آئیسکو افسران کی ترقیاں
Apr 09, 2025