اسلام اباد ( نمائندہ خصوصی ) ایف بی ار نے 438 امیدواروں کا ان لینڈ ریونیو انسپکٹر کی حیثیت سے تقرر کر دیا،ان امیدواروں کے تقرر کی سفارش فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے کی تھی،ان افراد کو کہا گیا ہے کہ 23 جون تک اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں نو بھرتی شدہ ان ان لینڈ ریوینیو انسپکٹرز کی ملک کے مختلف ٹیکس دفاتر میں تعیناتی بھی کر دی گئی ہے، گریڈ 17 کے افسر غلام یاسین صابری کی رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور کر لی اور انہیں 28 جون سے ریٹائرمنٹ پرچانے کی اجازت دے دی،ریونیو سروس کے گریڈ 21 کے افسر شعبان بھٹی نے ممبر ایڈمن پول کے طور پر ذمہ داریوں کا چارج چھوڑ دیا اور ڈی جی سٹریٹیجک ٹیرف ونگ تھری اسلام اباد کے منصب کا چارج سنبھال لیا،ان لینڈیونیو سروس کے گریڈ 21 کے افسر عاصم ماجد خان نے ڈی جی سٹریٹجک ٹیرف ونگ ٹو ایف بی ار کے منصب کی ذمہ داریاں سنبھال لیں،ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 21 کے افسر حیدر علی دھاریجو جو نے ڈی جی ایف بی ار کے منصب کا چارج سنبھال لیا،گریڈ 21 کے افسر ڈاکٹر لبنی ایوب نے ڈی جی ایف بی ار اسلام اباد کے منصب کا چارج سنبھال لیا،ارڈیو کراچی میںتعینات گریڈ 16 کے افسر ارشاد علی ناصر کو تحقیقات کے بعد ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔
ایف بی ار کا 438 امیدواروں کا ان لینڈ ریونیو انسپکٹر کی حیثیت سے تقرر
Apr 09, 2025