لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ پنجاب طارق رستم چوہان نے ٹریننگ ڈائریکٹوریٹ کی اپ گریڈیشن بارے کہا ہے کہ گزشتہ دو سال میں پنجاب پولیس کے تربیتی اداروں کے انفراسٹرکچر اور کورسز میں انقلابی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔تربیتی افسران کی خوبصورت اور آرام دہ ماحول میں ماڈرن پیشہ ورانہ تربیت کیلئے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ تمام ٹی پی آئیز کی ایمرجنسی بنیادوں پر تزنین و آرائش کی گئی ہے۔پنجاب پولیس کے تربیتی ادارے معیار میں کسی بھی انٹرنیشنل ٹریننگ ادارے سے کم نہیں،ٹریننگ کا معیار بہتر بنانے کیلئے تربیتی ڈھانچے میں بھی بنیادی تبدیلیاں کی گئیں۔پرانے نصاب بہتر، نئے کورسز ڈیزائن اور ٹریننگ ماڈیولز تبدیل کر کے عملی و سکلز بیسڈ بنائے گئے ہیں۔افسران کو آئی ٹی اور سائبر کرائم انویسٹی گیشن کے تربیتی کورسز کروائے جا رہے ہیں۔افسران کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے دوران سروس ٹریننگ کا مربوط نظام تشکیل دیا گیا۔گزشتہ دو سال میں پنجاب پولیس کی تاریخ میں ریکارڈ سوا لاکھ کے قریب افسران کی تربیت کی گئی ہے افسران کی شخصیت سازی کیلئے کمیونیکیشن اسکلز،کرٹیکل تھنکنگ اور ایموشنل انٹیلی جنس پروگرام متعارف کروائے گئے ہیں۔ٹریننگ سے مستفید ہونے والے تربیت یافتہ افسران فیلڈ میں جا کر اچھی کارکردگی اور بہتر رویوں سے عوام کے دل میں جگہ بنا رہے ہیں۔
پنجاب پولیس‘ تربیتی اداروں کے انفراسٹرکچر ‘ کورسز میں انقلابی تبدیلیاں
Apr 09, 2025