اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں زیر سماعت بانی پی ٹی آئی و ورکرز پر احتجاج اور توڑ پھوڑ کے مقدمات میں سماعت بغیر کاروائی ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران عدالت نے پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری لگائی جبکہ بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی سماعت آگے نہ بڑھ سکی، عدالت نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کا دیگر مقدمات کی طرح اس میں بھی وہی اسٹیٹس ہے، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 12 مئی تک ملتوی کر دی۔بانی پی ٹی آئی ودیگر کیخلاف تھانہ سی ٹی ڈی اور گولڑہ میں مقدمات درج ہیں۔
بانی پی ٹی آئی و ورکرز پر احتجاج اور توڑ پھوڑ کے مقدمات میں سماعت بغیر کاروائی ملتوی
Apr 09, 2025