لاہور(خبرنگار)انسداد دہشتگری عدالت لاہور نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کیس کی مزید سماعت آج تک ملتوی کردی۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی۔ آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت 10 ملزموں کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزموں کے وکلاء نے ملزمان کے بیانات پر حتمی بحث کا آغاز کر دیا۔ ملزم حسن شاہ سمیت دیگر ملزموں کے وکلاء نے حتمی دلائل دیئے۔
ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کیس ‘سماعت آج تک ملتوی
Apr 09, 2025