لاہور(لیڈی رپورٹر) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور سیکرٹری لٹریسی سید حیدر اقبال کی زیر صدارت محکمہ لٹریسی کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں اڈلٹ لٹریسی کا دائرہ کار بڑھانے اور نان فارمل سکولوں کے ذریعے آؤٹ آف سکول بچوں کے چیلنج سے نبٹنے کیلئے اقدامات پر مشاورت کی گئی۔ وزیر تعلیم نے محکمہ لٹریسی کی کارکردگی کو سراہا اور اڈلٹ لٹریسی پر کام کا دائرہ کار بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نان فارمل سکولوں کے ذریعے لٹریسی ریٹ مزید بہتر کیا جا سکتا ہے اور آف سکول بچوں کی بڑھتی تعداد پر اڈلٹ لٹریسی کے ذریعے قابو پایا جا سکتا ہے۔وزیر تعلیم نے محکمہ لٹریسی کو ہدایت کی کہ بجٹ کی شارٹیج کے حوالے سے فوری آگاہ کیا جائے‘ بیشتر نان فارمل سکولوں کو ٹیبز فراہم کر دئیے گئے ہیں۔
نان فارمل سکولز سے لٹریسی ریٹ میں مزید بہتری ممکن:رانا سکندرحیات
Apr 09, 2025