پولیس تشدد، جعلی مقابلوں میں ہلاکتیں، قانون کے سے متعلق ہائیکورٹ میں سماعت 

Apr 09, 2025

لاہور (خبرنگار) ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ پر عملدرآمد کیلئے کیس کی سماعت ہائیکورٹ میں ہوئی۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے قرۃ العین افضل ایڈووکیٹ کو عدالتی معاون مقرر کردیا۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے  سماعت کی۔  ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز، پراسکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ  اور ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ سمیت عدالتی معاون بیرسٹر حیدر رسول مرزا پیش ہوئے۔  ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز نے بتایا کہ پولیس تفتیش غلط بھی ہوئی ہو تو معزز جج اس کو درست کرنے کا حکم دے سکتا ہے۔ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے بتایا کہ ایسے شہری جن پر پولیس کی زیر حراست تشدد ہو یا وہ جعلی پولیس مقابلے میں مارے جائیں تو پولیس کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور انویسٹی گیشن کرنے کا اختیار ایف آئی اے کے پاس ہے۔ پولیس اس معاملہ پر مقدمہ درج نہیں کر سکتی۔ عدالتی معاون  بیرسٹر حیدر رسول مرزا نے  دلائل عدالت میں جمع کروا دیئے۔ ہائیکورٹ نے سماعت 16 اپریل تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں