لاہور(لیڈی رپورٹر) وزیر تعلیم نے ٹی این اے ٹیسٹ میں ٹاپ کرنے والے اساتذہ کو فارن ٹریننگ کیلئے یوکے روانہ کر دیا۔3 مرد اور 2 خواتین اساتذہ پر مشتمل ٹاپر 5 رکنی وفد سیکرٹری ایجوکیشن کی قیادت میں یوکے روانہ ہوا۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہم نے اپنا وعدہ پورا کردیا،اساتذہ انٹرنیشنل معیار کی 7 روزہ ٹریننگ کے مرحلے سے گزریں گے جس سے انکی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔وزیر تعلیم نے امید ظاہر کی کہ تربیت کے بعد اساتذہ جدید مہارتوں کے ذریعے پاکستان کے تعلیمی نظام میں مثبت تبدیلیاں لائیں گے۔
وعدہ پورا‘ٹی این اے ٹیسٹ کے ٹاپر اساتذہ فارن ٹریننگ کیلئے یوکے روانہ
Apr 09, 2025