ننکانہ صاحب( نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر ننکانہ تسلیم اختر رائو نے بیساکھی میلے کے جاری انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے گوردوارہ جنم استھان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حماد یوسف، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 محمد اکرم پنوار ، اوقاف ، پولیس ، صحت ، میونسپل کمیٹی کے افسروں سمیت سکھ کمیونٹی کے افراد بھی موجود تھے۔ متعلقہ ضلعی افسروں نے انتظامات بارے ڈی سی کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر تسلیم اختر راؤ نے گفتگو کرتے کہا کہ ننکانہ میں بیساکھی میلہ کی تقریبات 10 سے 12 اپریل تک جاری رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے آنیوالے سکھ یاتریوں کے لیے ننکانہ کی انتظامیہ بہترین اور فول پروف انتظامات کو یقینی بنا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام گوردوارہ جات میں انتظامات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے جبکہ بیساکھی میلہ کی تقریبات کے لیے تمام اداروں کے ڈیوٹی روسٹرز بھی جاری ہو چکے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر ننکانہ کا دورہ گوردوارہ جنم استھان‘ بیساکھی میلے کے انتظامات کا جائزہ
Apr 09, 2025