درخت چوری میں ملوث محکمہ جنگلات کا فارسٹ افسر ‘ گارڈ نوکری سے فارغ

Apr 09, 2025

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) محکمہ جنگلات کا ٹمبر مافیا اور ریت چوروں کیخلاف کریک ڈائون ٹمبر مافیا کیخلاف 10 سے زائد مقدمات درج کر ا دئیے  ۔ درخت چوروں کیساتھ ملوث ہونے پر بلاک افسر ، فارسٹ گارڈ کو نوکری سے برخاست کردیا ۔ فارسٹ افسر رانا زاہد علی خاں نے بتایا  درخت چوری کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون شروع کردیا گیا ہے موہلنوال اور چوہنگ کے علاقوں سے درخت چوری کر کے فروخت کرنیوالے ٹمبر مافیا کیخلاف 10 سے زائد مقدمات درج کرادئیے گئے۔ جبکہ درخت چوری میں ملوث محکمہ جنگلات کے فارسٹ افسر غلام سجاد اور فارسٹ گارڈ سفیر عباس کونوکری سے برخاست کردیا گیا تھانہ شرقپور میں متعدد درخت چوروں کیخلاف مقدمات کے اندراج کیلئے استغاثے دئیے گئے ہیںمگر پولیس مقدمات کا اندراج کرنے سے گریزاں ہے رانا زاہد علی  نے بتایا محکمہ معدنیات کی طرف سے ٹھیکیدار نے ریت نکالنے کا ٹھیکہ 20 کروڑ میں حاصل کر کے دریائے راوی سے ریت نکالنے کیلئے ساتھ ساتھ جنگل سے بھی ریت چوری کرنا شروع کردی جس کا ٹھیکہ منسوخ کرنے کے علاوہ  جنگل کی حدود سے ریت چوری کرنے ڈیڑھ کروڑ ریکوری کی سفارش کردی ہے۔

مزیدخبریں