اسلام آباد(وقائع نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن )راولپنڈی کے رہنما راجہ آصف علی خان نے ہا ہے کہ آٹھ نہروں پر افہام و تفہیم کی بجائے بلا وجہ ہنگامہ آرائی ناقابل ِفہم ہے، سب جانتے ہیں کہ پنجاب نے کسی دوسرے صوبے کا قطرہ بھر پانی لیا ، نہ ہی آئندہ ہے گا ۔انہوںنے مزید کہا کہ پنجاب نے ہر صوبے کا ہمیشہ احترام کیا اور بھائی جانا۔لیکن اس کے خلاف بلا جواز پراپیگنڈہ جاری رہا تو پنجاب بھی اپنے جائز حقوق حاصل کرنے میں حق بجانب ہو گا۔
پنجاب نے کسی صوبے کا پانی لیا نہ آئندہ لے گا، راجہ آصف
Apr 09, 2025