ریلوے میں ذیلی کمپنیاں ختم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں: شیخ محمد انور 

Apr 09, 2025

لاہو ر(نیوز رپورٹر) صدر ریلوے پریم یونین پاکستان شیخ محمد انور نے وزیر ریلوے حنیف عباسی کے احکامات پر ریلوے کی تین ذیلی کمپنیوں کو ختم کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ریل دوست اقدام قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہایہ ریل کمپنیاں ریلوے پر مالی بوجھ تھیں اور ریلوے زیلی کمپنیاں ریٹائرڈ افسران کیلئے مراعات یافتہ پناہ گاہیں بن چکی تھیں۔ شیخ محمد انور نے وزیر ریلوے سے مطالبہ کیا کہ پریکس سے برطرف کمرشل سٹاف کو ریلوے دھارے میں شامل کیا جائے۔

مزیدخبریں