میں اور ٹرمپ متفق، ایران سے معاہدہ نہ ہوا تو فوجی آپریشن کریں گے: یاہو 

Apr 09, 2025

تل ابیب (نوائے وقت رپورٹ) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کے بعد بیان میں کہا ہے کہ میں اور صدر ٹرمپ متفق ہیں کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے۔ اگر ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ نہ ہوا تو ہم فوجی آپشن شروع کریں گے۔ فوجی آپریشن کے حوالے سے ٹرمپ کے ساتھ طویل گفتگو کی۔ ایرانی جوہری تنصیبات کو ختم کرنے کا عمل امریکی نگرانی میں ہونا چاہئے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ ترکیہ شام میں فوجی اڈے قائم کرنا چاہتا ہے اور یہ اسرائیل کے لئے خطرہ ہے۔ شام میں ترکیہ کے فوجی اڈوں کی مخالفت کرتے ہیں۔

مزیدخبریں