لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمہ میں سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔ جسٹس سلطان تنویر نے رائے ممتاز کی عبوری ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنایا، رائے ممتاز کے خلاف اینٹی کرپشن حکام نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
غیر قانونی بھرتی کیس ‘سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز کی ضمانت خارج
Apr 09, 2025