پنجاب حکومت نے غیر قانونی ہاوسنگ اسکیموں کیخلاف ایکشن کیلئے کمیشن کے قیام کا فیصلہ کرلیا۔ گورنر پنجاب چوہدر ی محمدسرورنے کمیشن کے قیام کے حوالے سے آرڈیننس جاری کر دیا۔آرڈیننس کے متن کے مطابق کمیشن پنجاب میں ہاوسنگ سکیموں کو ریگولرائزبھی کر یگا، سپریم کورٹ کا ریٹائرڈ جج کمیشن کا سر براہ ہوگا۔ 20 سال تجر بہ رکھنے والا سول انجینئر ماہر قانون اور ماہر ماحولیات بھی کمیشن میں شامل ہوگا۔ ضرورت پڑنے پر کمیشن پبلک وپر ائیوٹ سیکٹر سے ماہر شخص کی خدمات بھی حاصل کر سکے گا۔متن کے مطابق ہاوسنگ اسکیم کو قبرستان اور پارکس کے لیے جگہ مختص نہ کر نے پر کل زمین کا 2 فیصد بطور جرمانہ ادا کر نا ہوگا۔ 5 کلومیٹر کے اندر قبرستان کیلئے جگہ خریدنا بھی مذکورہ ہاوسنگ سکیم کی ذمہ داری ہوگی۔ سڑکوں کی تعمیر نہ کرنیوالے ہائوسنگ سکیموں کو بھی کمیشن سزائیں دے سکے گا۔گورنر پنجاب چوہدر ی محمدسرور نے کہاکہ غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔ کمیشن کے قیام سے غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کے خلاف فوری اور سخت ایکشن لیا جاسکے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ غیر قانونی ہاوسنگ اسکیمیں بنا کر عوام کو لوٹنے والے بھی اب قانون کے شکنجے سے بچ نہیں سکیں گے۔ حکومت ہر شعبے میں شفافیات اور میرٹ کو یقینی بنائے گی اور عوام کے مفادات کا تحفظ کیا جائیگا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024