وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیدنے کہا ہے کہ پاک افواج میں شمولیت کسی بھی جوان اور اسکے خاندان کیلئے فخر کی بات ہے، سندھ رینجرز کا کراچی میں امن اور ترقی میں کرداربہت نمایاں ہے،پاک افواج پاکستان کی سلامتی کی ضامن ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کراچی میں سندھ رینجرز کی28ویں پاسنگ آوٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، جہاں انہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا اور شرکا ومہمانوں سے خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سندھ رینجرز کا کراچی میں امن اور ترقی میں کرداربہت نمایاں ہے، یہی نہیں کراچی میں کھیلوں خصوصی کرکٹ کی بحالی میں سندھ رینجرز کا کردار قابل ستائش ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک افواج پاکستان کی سلامتی کی ضامن ہے، پاک افواج میں شمولیت کسی بھی جوان اور اسکے خاندان کیلئے فخر کی بات ہے، امید ہے کہ کامیاب رینجرز کے جوان قومی جذبے سے اپنی خدمات انجام دینگے۔ اپنے خطاب میں شیخ رشید نے پاسنگ آوٹ پریڈ کے شرکاکو کامیابی پر مبارکباد دی اور دوران تربیت نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38