عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 13کروڑ 45لاکھ 18ہزار سے زائد افراد متاثر اور29لاکھ 14ہزار 946افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ 83لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2کروڑ32لاکھ 93ہزار سے زائد ہے۔امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5لاکھ 73ہزار856تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3کروڑ17لاکھ 17ہزار سے زائد متاثر ہیں۔برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 32لاکھ 86ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 3لاکھ 45ہزار 287افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ30لاکھ 57ہزار سے زائد ہے اور ایک لاکھ 67ہزار 694افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔فرانس میں 49لاکھ 39ہزار سے زائد افراد متاثر اور98ہزار65جان کی بازی ہار چکے ہیں۔روس میں 46لاکھ 14ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ ایک ہزار845ہے۔برطانیہ میں 43 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 26ہزار980اموات ہوچکی ہیں۔اٹلی میں37لاکھ 17افراد متاثر ہیں جبکہ ایک لاکھ 12ہزار816افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ترکی میں 36 لاکھ 89 ہزار سے زائد افراد متاثر اور33ہزار201 اموات ہوئی ہیں۔اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔کورونا وائرس کا پہلا کیس 17نومبر 2019کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27جون 2020کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔24نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024