پاکستان کا سارک کورونا ہنگامی فنڈ کیلئے 30لاکھ ڈالر دینے کا اعلان

پاکستان نے علاقائی سطح پر کورونا کے خلاف جنگ میں مدد کیلئے سارک کوروناہنگامی فنڈ کیلئے 30لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔جمعرات کے روز دفترخارجہ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ترجمان نے کہا کہ پاکستان سارک عمل کیلئے پرعزم ہے اور علاقائی تعاون کے استحکام کیلئے رکن ممالک کے ساتھ ملکر کام کرتا رہے گا۔