دنیا کے بیشتر علاقوں میں کورونا وائرس کے وبا پھیلنے لاکھوں افراد کے متاثر ہونے کے بعد دنیا میں اس کے پھیلائو کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ لوگوں کا خیال ہے کہ کرنسی نوٹ بھی کورونا وائرس پھیلانے کا موجب بن سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جارجیا نے کرنسی نوٹوں اور دھاتی سکوں کو کرونا سے پاک کے لیے ایک نیا طریقہ اختیار کیا گیا ہے۔
جارجیا کے ایک مقامی ٹی وی چینل ون کی رپورٹ کے مطابق جنوبی شہر بوٹی میں مارکیٹ انتظامیہ نے کرنسی نوٹوں کو استری کرکے انہیں وائرس سے بچانے کا سلسلہ شروع کیا ہےجب کہ دھاتی سکوں کو جراثیم کش محلول سے صاف کیا جاتا ہے۔
دریں اثنا جارجیا کے نیشنل سینٹر برائے انسداد امراض و پبلک ہیلتھ کے نائب صدر باٹا ایمنازی کا کہنا ہے کہ کرنسی نوٹوں کو صاف کرنے کے لیے گرم لوہے یا جراثیم کش اسپرے کا عمل موثر ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ مارکیٹ میں داخل ہونے سے پہلے گاہک اپنی جیب میں موجود پیسے نوٹوں کو پاک کرنے والے مقامی کارکنوں کو دیتے ہیں جو انہیں نوٹ استری کر کے جب کہ دھاتی سکے اسپرے کے ذریعے صاف کرکے واپس کردیتے ہیں۔ اس کے بعد گاہک اپنی مرضی کے مطابق ان نوٹوں اور سکوں کو استعمال کر سکتا ہے۔